'28 June 1941' |
عکس
|
نفس وہ کیا کہ جس میں کچھ فلاح ہے نہ فوزہے نسیمِ دلفروز ہے چمن فروز ہے |
اگرچہ تاک میں یہاںسپہر کینہ توز ہے مگر کسی کےزیرِ لب دعائے چرخ دوز ہے |
نظارہ چمن بھی یہاں نظرفروزہے بہارِ محسنِ خزاں، خزاں بہار سوز ہے |
تری ہی عِشوہ سازیوں کا عکس ہے یہ انجمن نہ نغمہ ہے، نہ نوحہ ہے نہ سازہے نہ سوزہے |
نہ تبصرہ جمود پر نہ جدّوجہد پر نظر نہ مقتضائے شب ہی کچھ نہ منتہائے روزہے |
غلط زوال ملّتِ امین دین حق غلط ابھی عروج پر شباب مہر نیمروز ہے |
یہ ہے جہانِ رنگ و بو، مصوّر اور سست خو مشاہدہ تو کرے تو حسنِ نظر فروزہے |
تاریخی شاعری میں خوش آمدید
Wednesday, April 22, 2009
عکس
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment