Justuju Tv جستجو ٹی وی


تاریخی شاعری میں خوش آمدید

Wednesday, April 22, 2009

نظم مشرق


'4 January 1941'


نظمِ مشرق


نظمِ مشرق دیکھ کر مغرب کو سکتہ ہوگیا

جو نہ ممکن تھا وہ ساماں بھی مہیّا ہوگیا

محرمِ پرواز ہیں مصر وفلسطین وحجاز

ان کی رفتار و ترقی میں اضافہ ہوگیا

گوشزد انقلاباتِ اُمم کے واقعات*

مسلم بیدارفطرت محوِ فردا ہوگیا

ارض مشرق دیکھتی ہے سر سکندرکا علو

دیکھکر جس کو مکین غرب شیدا ہوگیا

دینِ فطرت کی درخشانی رہیگی تا ابد

کفر کی دنیا میں اب ہر سو اندھیراچھاگیا

چشمِ ملّت سے جو ٹپکا تھا گہرِ اشکِ حُرّیت

وہ بھی آخر زینتِ بزمِ ثُریّا ہوگیا

چہرہء مظلوم سے ظاہر ہیں آثارِ حیات

نور عشرت ظلمتِ غم سے ہویدا ہوگیا

سینہءمفلس سے نکلی تھی اک آہِ مُرتعش

بزمِ استعمار کا ہر نقش دھندلا ہوگیا

ہاں صلیبی جنگ ہے مرہونِ شمشیرِ ہلال

اب امینِ بدر کی ہمّت کا چرچا ہوگیا

اب سنا ئی جائیگی رُوحِ حرم کی داستاں

ختم ہر افسانہ دَیر و کلیسا ہوگیا

ہٹلروچرچل کے جرأت بخش اعلانات سے**

مجھپہ آئینہ زوال ملکِ دارا ہوگیا

حال کی تاریکیوں میں نورِ مستقبل کہاں

داغ دل مرا چراغِ بزمِ فردا ہوگیا


ایڈیٹر کا نوٹ ۔۔**

ایک زمانہ ایسا تھا کہ خاصے مسلمان ہٹلر کی پالیسیوں کی تائیدکرتے تھے۔ اس کی ایک وجہ فلسطینیوں کی جدوجہد تھی، اور اس میں وہ ہٹلر، مسولینی، اور جاپان سے مدد کی توقع رکھتے تھے۔ ہندوستان میں سبھاش چندرابوس نے ایسی ہی تائیدی تحریک اتّحادی قوّتوں کے خلاف چلائی۔ فلسطین کے مفتیٔ اعظم حاجی امین الحسینی دوسری جنگ عظیم کے دوران برلن، جرمنی، میں ہٹلر کے مہمان رہے۔


آسان اردو – جستجو میڈیا

گوشزد = گوش زد --وہ بات جو سنی جائے، مسموع۔

No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click: More Justuju Projects